پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دنانیر مبین(Dananeer Mobeen) کو فلم ’میرا لیاری‘ کی پروموشن کے دوران بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دنانیر مبین آج کل فلم’میرا لیاری‘ کی پروموشن کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں اور وہاں مختلف پروموشنل ایونٹس میں شرکت کرتی نظر آ رہی ہیں۔
اُنہوں نے فلم کے حالیہ پروموشنل ایونٹ کے لیے مغربی طرز کے لباس کا انتخاب کیا۔
وہ تقریب میں ٹوئیڈ سیٹ یعنی سرمئی رنگ کی جیکٹ اور منی اسکرٹ کے ساتھ سیاہ رنگ کی ٹائٹس پہنے نظر آئیں۔
مزیدپڑھیں:امریکا میں فیفا ورلڈ کپ کے لیے جوش و خروش پیدا نہیں ہوسکا
اس سے قبل فلم کے پہلے پروموشنل ایونٹ کے لیے بھی دنانیر مبین نے بولڈ لباس پہننے کا انتخاب کیا تھا۔
View this post on Instagram
فلم کی کہانی کراچی کے علاقے لیاری کی خواتین فٹبالرز پر مبنی ہے اور فلم میں اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، اسی لیے پہلے پروموشنل ایونٹ کے لیے انہوں نے بلون پینٹ کے ساتھ سفید رنگ کی قمیض کے اوپر فٹ بال تھیم والی کورسیٹ کا انتخاب کیا۔
فلم کے پروموشنل ایونٹس کے لیے دنانیر مبین کے اس طرح کے بولڈ ملبوسات کے انتخاب پر سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔









