بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس کل، بجلی سستی ہوگی یا مہنگی کچھ نہیں کہہ سکتا: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب(mohammad orangzaib) نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق سوال پر واضح جواب دینے سے گریز کیا ہے۔وزیرتوانائی اویس لغاری اور وزیراعظم مسلسل اس پر کام کررہے ہیں، آئندہ دنوں میں بجلی سبسڈی پر مزید بات چیت ہوگی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ بجلی پر سبسڈی ختم ہو رہی ہے؟ 200 یونٹ تک بجلی سبسڈی ختم، پاکستان کی آئی ایم ایف کو نیا نظام متعارف کرانیکی یقین دہانی

اس پر محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیرتوانائی اویس لغاری اور وزیراعظم مسلسل اس پر کام کررہے ہیں، آئندہ دنوں میں بجلی سبسڈی پر مزید بات چیت ہوگی۔

کمیٹی میں وزیر خزانہ سے پوچھا گیا کہ بجلی سستی ہوگی یا مہنگی؟ اس پر وزیر خزانہ نے واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

مزید پڑھیں:حکومت سندھ کا خواتین کے لیے مزید 1000 پنک ای وی اسکوٹیز خریدنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، ہمارے اہداف پورے ہیں، قرض منظوری آئی ایم ایف بورڈ پر منحصر ہے۔