مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما اور سابق ایم پی اے رانا محمد اقبال خان(Rana Muhammad Iqbal Khan) انتقال کر گئے۔
مرحوم بلدیات پنجاب کی کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے تھے اور سیاسی و سماجی حلقوں میں ایک فعال شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق رانا محمد اقبال خان کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے عبدالرزاق اسٹیڈیم، جی ٹی روڈ شاہدرہ میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان نے رواں ماہ 2 اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے عالمی سپلائرز سے بولیاں طلب کر لیں
ان کے انتقال پر مختلف حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔









