بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلی فونک رابطہ،بنوں پولیس چوکی پر حملے کی مذمت

وزیراعظم شہبازشریف(Shehbaz Sharif) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے گزشتہ روز بنوں میں پولیس چوکی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نےدہشتگردی کےواقعےمیں قیمتی جانوں کےنقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہیدپولیس اہلکاروں کےدرجات کی بلندی اوراہلخانہ کیلئےصبرجمیل کی دعا کی،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزیدپڑھیں:بنوں حملہ: صدر آصف علی زرداری کا شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت

وزیراعظم نےدہشت گردی کےمکمل خاتمے کیلئےصوبائی حکومتوں کےساتھ ملکرکام کرنےکےعزم کا اعادہ کرتے

ہوئےکہاکہ وفاقی حکومت دہشت گردی کےخلاف جنگ میں خیبر پختونخواحکومت کو ہرممکن معاونت فراہم کرےگی۔

دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی سے لڑنے والی پاک افواج، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم نے کہا ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔