بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دانش تیمور کا پہلا آڈیشن وائرل، مداح حیران رہ گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار دانش تیمور(Danish Taimoor) کا پہلا آڈیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جسے دیکھ کر مداح انہیں پہچاننے میں بھی مشکل محسوس کر رہے ہیں۔

دانش تیمور آج پاکستان کے کامیاب ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور مسلسل ہٹ ڈراموں کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنا چکے ہیں، ان کی جاندار اداکاری، مضبوط کردار اور آن اسکرین شخصیت نے انہیں شوبز کی صفِ اول میں لا کھڑا کیا ہے۔

اداکار ناصرف اپنی کامیاب پروفیشنل زندگی بلکہ اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ خوبصورت رشتے کی وجہ سے بھی مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔

مزیدپڑھیں:فردوس جمال نے کبھی یہ نہیں سیکھا کہ بعض اوقات خاموش رہنا بھی ضروری ہوتا ہے: اورنگزیب لغاری

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پرانی ویڈیو میں نوجوان دانش تیمور اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں آڈیشن دیتے نظر آ رہے ہیں، ویڈیو میں ان کا انداز آج کے پالشڈ اور پراعتماد دانش تیمور سے بالکل مختلف دکھائی دیتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ان کا پہلا آڈیشن تھا، جس میں انہیں مسترد کر دیا گیا تھا، تاہم وقت کے ساتھ محنت، لگن اور مستقل مزاجی نے انہیں پاکستان کا بڑا اسٹار بنا دیا۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔