لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق )کے صدرودھری شجاعت نے کہا ہے کہ میں پرویز الہٰی کے ساتھ ہوں اور خط سے متعلق باتیں جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار چودھری پرویز الہٰی کے خلاف خط جاری کرنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پرویز الہٰی کے ساتھ ہوں اور خط سے متعلق باتیں جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
چودھری شجاعت نے مونس الہٰی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پرویز الہٰی کے خلاف کوئی لیٹر جاری نہیں کیا اور نہ ہی ایسا سوچ سکتا ہوں کہ ان کے خلاف کوئی لیٹر جاری کروں۔
سپریم کورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے سے زائد وقت سے تاخیر ہے اور پی ٹی آئی اس تاخیر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہی ہے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی اجلاس شروع ہونے میں غیر معمولی تاخیر کے بعد مونس الہٰی بھی اسمبلی سے واپس گھر روانہ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے ق لیگی ارکان کے حوالے سے جعلی لیٹر لانے کے خدشے کے پیش نظر سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا جائے گا۔
پرویزالٰہی کے ساتھ ہوں خط سے متعلق باتیں جھوٹ کا پلندہ ہیں،چودھری شجاعت







