پاکستان میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی(OGDCL) کی حالیہ عرصے کے دوران مقامی سطح پر تیل کی پیداوار 32ہزار بیرل یومیہ سے بڑھ کر 41ہزار بیرل ہو گئی ہے جبکہ او جی ڈی سی ایل ملک کے اندر تیل کی پیداوار کو 43ہزار بیرل سے زائد یومیہ تک لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے
، مشرق وسطی ٰ کی حالیہ کشیدگی سے قبل او جی ڈی سی ایل کی ملک بھرسے تیل کی پیداوار ساڑھے32ہزار بیرل تھی ، ملکی سطح پر تیل اور گیس کی اضافی پیداوار کی کوششوں کے باعث تیل کی پیداوار بڑھکر 41ہزار بیرل یومیہ ہو گئی ہے ،یہ انکشاف او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی احمد حیات لک نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،
مزیدپڑھیں:دو ہفتوں میں مسلسل 3 بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی میں اضافہ
انہوں نے بتایا کہ اس وقت اوجی ڈی سی کے پاس ملک کے اندر 17سال تک کے لیے تیل اور گیس کے وافر ذخائر ہوگئے ہیں جو اس سے قبل سال 2022-23میں 12سال کی سطح پر تھے ، ملک بھر میں تیل اور گیس کےذخائر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہورہے ہیں ، گزشتہ ماہ کوہاٹ میں براگزئی کے مقام پر ایکس ون کنواں سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تیل و گیس کی دریافت ہوئی ہے جو پاکستان کی مجموعی خام تیل کی کل پیداوار کا 10فیصد ہے۔









