پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشہ خان اور اداکار خوش حال خان کی شادی کے اچانک اعلان ہونے کے بعد اب اداکارہ مومنہ اقبال(Momina iqbal) کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگی ہیں کہ وہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مومنہ اقبال جلد ہی شادی کرنے والی ہیں، قریبی عزیز و اقارب کو ان کی شادی کے دعوت نامے بھی موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
View this post on Instagram
اگرچہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں میں دولہا کے بارے میں فی الحال زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں، تاہم یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ اداکارہ کے دولہا کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔
مزیدپڑھیں:خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور: ٹیلر ماسٹر کی بیٹی کا 17 گولڈ میڈل حاصل کرنے کا شاندار ریکارڈ
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جیسے ہی مومنہ اقبال کی شادی ہو جائے گی تو وہ اپنی شادی کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی اور تبھی سب یہ جان سکیں گے کہ اداکارہ کا دولہا کون ہے۔
اداکارہ مومنہ اقبال کے مداحوں نے ابھی سے انہیں شادی کی مبارک بادیں دینا اور ان کی زندگی کے نئے سفر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔









