اسٹیٹ بینک آف پاکستان(State Bank Of Pakistan) نے اپریل میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ڈالرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اپریل میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز بھجوائے، مارچ کے مقابلے اپریل میں ترسیلاتِ زر بھجوانے میں 7 اعشاریہ 6 فیصد کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اپریل میں 11 اعشاریہ 4 فیصد زیادہ رقوم بھجوائی گئیں، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 33 ارب 90 کروڑ ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے، گزشتہ سال اسی مدت میں 31 اعشاریہ 20 ارب ڈالرز بھجوائے گئے تھے۔
سعودی عرب سے 84 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز اور متحدہ عرب امارات سے 73 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے۔
مزیدپڑھیں:مومنہ اقبال جلد شادی کرنے والی ہیں؟
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ برطانیہ سے 56 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز اور امریکا سے 31 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے۔









