بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا عائزہ خان نے کاسمیٹک پروسیجر کروائے ہیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ عائزہ خان کے نئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اس پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

عائزہ خان کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مشرقی طرز کے سیاہ رنگ کے خوبصورت جوڑے میں ملبوس کندھے پر خوبصورت طوطا بٹھائے تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Farooq (@amna_farooq98)


اداکارہ کی اس وائرل ویڈیو میں ان کے چہرے پر نظر آنے والی تبدیلی نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کرنا شروع ہو گئے ہیں کہ عائزہ خان نے اپنے چہرے پر کاسمیٹک پروسیجرز کروائے ہیں کیونکہ ویڈیو میں ان کا چہرہ کچھ بدلا بدلا سا لگ رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:غزہ پر اسرائیلی حملوں کی دستاویزی فلم نے بافٹا ایوارڈ جیت لیا، بی بی سی پر سنسر شپ کے الزامات

زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کاسمیٹک پروسیجرز کروانے سے پہلے زیادہ خوبصورت نظر آتی تھیں۔