(pakstan , iran and iraq agreements)اسلام آباد, باوثوق ذرائع اور ابلاغ عامہ کے حوالے سے یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ پاکستان نے ایران اور عراق کے ساتھ تیل کی خریداری کے حوالے سے اہم دفاعی اور معاشی معاہدوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ان معاہدوں کے نتیجے میں پاکستان کو عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں رعایت پر خام تیل دستیاب ہوگا،۔جس کا براہِ راست فائدہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام تک پہنچنے کی توقع ہے۔
پاکستان ایران کے ساتھ “بارٹر ٹریڈ” (اشیاء کے بدلے تجارت) اور عراق کے ساتھ طویل مدتی کریڈٹ سہولت پر بات چیت مکمل کر چکا ہے۔ اس پیشرفت سے نہ صرف ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوگا بلکہ ڈالر کی قیمت میں استحکام سے مہنگائی کی لہر میں بھی واضح کمی آئے گی۔
ماہرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان سفارتی کوششوں کا مقصد توانائی کے بحران کا مستقل حل نکالنا ہے۔ اگر یہ منصوبے کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں تو آنے والے چند ہفتوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی صدر کا دورۂ چین: وفد ارکان سائبر سیکیورٹی پروٹوکرلز سے خوفزدہ
جو کہ ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ماہرین نے اس اقدام کو حکومت کی ایک بڑی سفارتی اور معاشی کامیابی قرار دیا ہے جس سے صنعتی پہیہ تیزی سے گھومنے کی امید ہے۔









