لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مشورہ دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بختاور بھٹو نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے ووٹ کا انفرادی حق چھیننے کے لیے جدوجہد کی،سپریم کورٹ کے فیصلےکا جشن منایا کہ افراد کو پارٹی سربراہ کی پیروی کرنی چاہیے اور وہ پارٹی سربراہ کے ووٹ کے خلاف نہیں جا سکتے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘آپ جو بوتے ہیں وہ کاٹتے ہیں ،تو بیٹھ جائیں، منہ دیکھیں۔
اس کے علاوہ بختاورنے اپنے بیان کے آخر میںجئے زرداری کا نعرہ بھی لکھا۔
#PTI fought to take away individual right to vote & celebrated Supreme Court decision that individuals must follow party head. Cannot go against party head vote. PTI celebrated this decision. What you reap you sow so sit down, watch your mouth and take notes #JeayZardari ✌️
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) July 22, 2022








