بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مفت علاج پیپلزپارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد،11اہم منصوبوں کا افتتاح، بلاول بھٹو

کوئٹہ، بلوچستان میں صحت کے شعبے(health department) میں بڑے منصوبوں کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں جدید طبی سہولیات سے متعلق 11 اہم منصوبوں کا افتتاح کردیا۔ کہتے ہیں عوام کو مفت اور معیاری علاج کی فراہمی پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں 150 بستروں پر مشتمل جدید ٹراما سینٹر ، بینظیر ایمبولینس سروس ،پیپلز ایئر ایمبولنس اور 50 بستروں پر مشتمل باچا خان ہسپتال سمیت صحت کے شعبے سے متعلق گیارہ بڑے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ سرفراز بگٹی اور بلوچستان حکومت کی کارکردگی سے خوش ہوئے ہیں ۔ صرف دو سالوں میں اتنے بڑے منصوبوں کی تکمیل سے غریب طبقے کو علاج و معالجے میں آسانیاں لیں گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وعدہ کیا ہے کہ 5 سال میں تمام منصوبے مکمل کریں گے۔ کہا کہ ہیلتھ کیئر ہر شہری کا حق، کوشش ہے عوام کو مفت اور معیاری علاج فراہم کریں گے۔ پیپلزپارٹی نےہمیشہ عوام دوست سیاست کی۔

مزید پڑھیں:مفت علاج پیپلزپارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد،11اہم منصوبوں کا افتتاح، بلاول بھٹو

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل خطے میں بہت سی مشکلات ہیں، مشکلات کی وجہ سےمعاشی مسائل کابھی سامناہے، عوام کو مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔