بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 دوست مزاری نے وہ کام کیا جوغدار بھی نہیں کرتے،اس پرآرٹیکل 6لگنا چاہیے،پرویزالٰہی

لاہور (نیوزڈیسک)سپیکرپنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ کے لئے اپوزیشن اتحاد کے امیدوار چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمدمزاری نے وہ کام کیا جو غدار بھی نہیں کرتے،آئین توڑا،توہین عدالت بھی کی،اس پر آرٹیکل 6لگناچاہیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرویزالٰہی نے کہاکہ 30سال سے میں پنجاب میں پارٹی کا صدر ہوں ،پارلیمانی پارٹی نے مجھے نامزکیا تھا ،ہم جیت چکے تھے ۔انہوں نے ڈپٹی سپیکر کے حوالے سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ مجھے کہتاہے کہ آپ خود اور آپ کی پارٹی آپ کو ووٹ نہیں دے سکتی ، اس نے وہ کام کیا جو غدار بھی نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں پہلے بھی پولیس کو بلا کر تشددمجھ پر کیاگیاتھا ،عدالت نے ہدایت کی تھی کہ پولیس باہر رہے گی اندرنہیں آئے گی مگر ڈپٹی سپیکرنے پھر پولیس کوایوان کے اندربلا لیا ۔