بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق

لبنان (Lebanon)کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جہاں رہائشی عمارتوں اور دیگر مقامات کو شدید نقصان پہنچا۔ حملوں کے بعد امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم Benjamin Netanyahu نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں بڑی زمینی کارروائی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج لبنان کے اہم اور اسٹریٹجک علاقوں کا کنٹرول حاصل کر رہی ہیں تاکہ سیکیورٹی خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

دوسری جانب لبنان کی جانب سے بھی اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ بیشتر میزائل فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیے گئے۔

مزیدپڑھیں:ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ عالمی برادری نے دونوں فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور جنگ بندی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔