بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ژوب میں اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

عاصم منیر (Asim Munir) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ژوب میں مغربی سرحد پر قائم اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق فیلڈ مارشل نے جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی اور ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دشمن عناصر اور دہشتگردی کے خلاف مسلسل چوکس ہے اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں؛عمران خان نے عید الفطر کی طرح آج عید الاضحیٰ کی نماز بھی کیوں نہیں پڑھی؟

انہوں نے حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ فوج کے عزم کو کمزور کر سکتے ہیں اور نہ ہی قوم کے حوصلے کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ان کے مطابق ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور تمام سہولت کاروں کے خلاف بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔