بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پینٹاگون نے چین کے انتہائی خفیہ خلائی جہاز کی تصویر جاری کردی

امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ میں چین کے خلائی ہتھیاروں کی تیاری کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

پینٹاگون نے خلائی خطرات سے متعلق ایک نئی رپورٹ میں چین کے انتہائی خفیہ خلائی جہاز شین لونگ کی مکمل ریزولوشن والی تصویر جاری کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی وینٹور کی جانب سے حاصل کی گئی تصویر میں بغیر پائلٹ کے اس پروں والے خلائی جہاز کی ساخت امریکی اسپیس فورس کے ایکس-37 بی سے ملتی جلتی ہے۔ اس میں سیٹلائٹس کو خلا میں تعینات کرنے کے لیے کارگو بے کے دروازے بھی موجود ہیں۔

شین لونگ 2020 سے اب تک چار معلوم مداری مشن مکمل کر چکا ہے۔ اس کا تازہ ترین مشن فروری میں شروع ہوا جبکہ اس کی پرواز تقریباً نو ماہ تک جاری رہتی ہیں۔

امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ میں چین کے خلائی ہتھیاروں کی تیاری، بشمول ڈائریکٹڈ-انرجی لیزرز، کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ تاہم، ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ شین لونگ خود ہتھیاروں سے لیس ہے۔

مزید پڑھیں:نئےایپل فولڈ ایبل آئی فون کی سکرین ٹوٹنے کی شکایات، ہنج ڈیزائن پر سوالات

رپورٹ میں روس کی جانب سے ایسے سیٹلائٹ تیار کرنے کی کوششوں پر بھی خبردار کیا گیا ہے، جسے جوہری ہتھیار لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔