عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت(Gold Rates) میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نرخ مزید بڑھ گئے ہیں، جبکہ چاندی کی قیمت میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 538 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارت میں دلچسپ واقعہ: بال کٹنے پر فیشل ریکگنیشن نے مزدور کو پہچاننے سے انکار کر دیا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 75.29 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہی، تاہم مقامی مارکیٹ میں چاندی کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی۔
صرافہ بازاروں کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت میں 21 روپے کمی ہوئی جس کے بعد یہ 8013 روپے پر آگئی ہے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 18 روپے کمی کے بعد 6869 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا رجحان سونے کی طرف بڑھنے سے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔









