بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فارم 45 کی حفاظت عوام کرے،کوئی فارم 47 نہیں آئے گا: بلاول بھٹو

شگر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari) نے کہا کہ الیکشن میں فارم45کی حفاظت عوام کرے،کوئی فارم 47 نہیں آئے گا، شفاف الیکشن ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ سندھ حکومت نے غریبوں کو 20 لاکھ مکانات بنا کر دیئے ہیں، شگر کے معدنیات و قدرتی وسائل پر شگر کے عوام کا حق ہے،

گلگت بلتستان ترقی کرے گا تواسلام آباد بھی ترقی کرے گا، امریکا کی ایران پر مسلط جنگ کی مذمت کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکا جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا، معرکہ حق میں نمایاں کارکردگی دکھائی، اٹھار ویں ترمیم میں گلگت بلتستان کو بھی دیگرصوبوں کے برابر حقوق دلانا ہے،

آئینی ترمیم اگر ہو جائے تو گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کا مسئلہ ضرور حل کرینگے، گلگت بلتستان کا الیکشن پاکستان کے جنرل الیکشن کے ساتھ کروانےکی کوشش کرینگے۔

باقی سیاسی جماعتیں صرف اسلام آباد سے چلانا چاہتے ہیں مگر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا فیصلہ جی بی میں ہی ہو، امور کشمیر کی وزارت کو ختم کرنا چاہئے، امورکشمیرکی وزارت کو ختم کر کے گلگت بلتستان اسمبلی کو پورا اختیار دیں۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن کی شرکت یا عدم شرکت، بجٹ تو منظور ہوجائے گا، شاہ محمود

، شگر پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے اب کی بار شگر کی سیٹ پی پی پی ہی جیتےگی، الیکشن میں فارم 45 کی حفاظت عوام کرے،کوئی فارم 47 نہیں آئے گا، شفاف الیکشن ہو گا، گلگت بلتستان کو حق حاکمیت و ملکیت منشور کا حصہ ہے، پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان میں پی پی سے 9 نشستیں چھینی گئی۔