لاہور: پاکستان نے آسٹریلیا کوتیسرے ون ڈے میچ(one day series) میں شکست دے کرسیریز اپنے نام کرلی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں قومی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو محض 157 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اس طرح پاکستان کو سیریز اپنے نام کرنے کے لیے 158 رنز کا ہدف ملا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ، کینگروز کی پوری ٹیم 157 رنز پر آؤٹ، کپتان جوش انگلس کی نصف سنچری بھی ٹیم کو بڑے اسکور تک نہ پہنچا سکی
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی، آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے مزاحمت کرتے ہوئے 65 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ مارنس لبوشین 19 رنز بنا سکے۔
دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ میتھیو شارٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، میٹ رینشا 4 اور اولیور پیک 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ دیگر بولرز نے بھی نپی تلی بولنگ کے ذریعے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔
مزید پڑھیں:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22.64 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک
اب قومی ٹیم کو سیریز جیتنے اور ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے 158 رنز درکار ہیں، جبکہ شائقین کرکٹ ایک دلچسپ تعاقب کے منتظر ہیں۔









