بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمیں اتنا نہ دبائیں کہ سسٹم سے باہر نکلنے پر مجبور ہوجائیں، بیرسٹر گوہر کی دھمکی

پاکستان تحریک انصاف (pti) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمیں اتنا نہیں دبائیں کہ سسٹم سے باہر نکلنے پر مجبور ہوجائیں۔ گلگت بلتستان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ سوچنے پر مجبور نہ کریں کہ ہمارا سسٹم میں رہنے کا کیا فائدہ، پھر ہم اسمبلیوں اور سینیٹ سے بھی باہر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم نہ چلانے دینا پری پول دھاندلی ہے، لیڈرز اور ایم این ایز کو روکنا یا صوبہ بدر کرنا نہ صرف خلاف آئین ہے بلکہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں

مزیدپڑھیں:ریلوے پٹریوں پر سولر پینلز، توانائی کا نیا تجربہ

، ان کی چار سال کی کارکردگی یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ الیکشن جیت جائیں، جی بی کے خود دار لوگ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔