بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شوہر کی وفات کے بعد بیوہ کو طلاق کا سرٹیفکیٹ مل گیا

شوہر کی وفات کے بعد بیوہ کو طلاق کا سرٹیفکیٹ مل گیا۔کراچی کی یونین کمیٹی رحیم گوٹھ منگھو پیر میں جعل سازی کا انکشاف ہواہے جہاں یونین کمیٹی رحیم گوٹھ کے سیکریٹری نے پانچ ماہ قبل وفات پانے والے محکمہ آبپاشی کے ہیڈ کلرک محرم پیرزادو کی بیوہ کو طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔

سخی داد واہی دلیپوٹا ضلع نوشہروفیروز کی بیوہ ممتاز بیگم کوجعلی طلاق سرٹیفیکٹ یونین کمیٹی رحیم گوٹھ کے سیکریٹری زاہد عباسی کے دستخط سے جاری کیا گیاحالانکہ ممتاز بیگم کے شوہر محرم پیرزادہ چار ماہ قبل انتقال کرگئے تھے،یونین کمیٹی رحیم گوٹھ منگھو پیر کے سیکریٹری نے 25 فروری 2025 کو طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ۔

مزیدپڑھیں:ٹیلر سوئفٹ امیرترین خاتون موسیقار، 2 ارب ڈالرز کی مالک بن گئیں

بیوہ ممتازبیگم کے مطابق چار ماہ بیس دن عدت میں گزارے ،میرے شوہر محکمہ آبپاشی میں ہیڈ کلرک تھے ،شوہر کے انتقال کے بعد ان کے دیور نے جعل سازی کروائی ،ان کی ملکیت پر قبضے اور سرکاری معاوضے پر قابض ہونے کیلئے فراڈ کیا جارہا ہے ،یونین کمیٹی رحیم گوٹھ کے سیکریٹری زاہد عباسی نے بھاری رشوت بٹور کر جعل سازی کی ہے ۔