بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا کا سب سے بڑا تجربہ ’فیفا ورلڈ کپ 2026‘ میں کرنے کا فیصلہ

سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا کا سب سے بڑا تجربہ ’فیفا ورلڈ کپ(Fifa World Cup) 2026‘ میں ہونے جا رہا ہے، جس میں پہلی بار سیمی آٹومیٹڈ آف سائیڈ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

رواں برس فٹبال ورلڈ کپ میچز میں کک آف سمارٹ بال نامی خاص سنسر والی فٹبال استعمال ہوگی، میچ بال کے اندر موجود ہائی اسپیڈ سنسر ایک سیکنڈ میں 500 بار ڈیٹا بھیجے گا، یہ سنسر بال ٹریکنگ سسٹم اور اسٹیڈیم کے کیمروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

اس ٹیکنالوجی سے آف سائیڈ اور ہینڈ بال کے متنازع فیصلوں میں 100 فی صد درستگی آئے گی، اور یہ سگنل کے ذریعے آف سائیڈ کا فیصلہ خودکار طریقے سے ویڈیو ریفریز کو بھیجے گی۔

مزیدپڑھیں:وسطی افریقہ میں ایبولا وبا شدت اختیار کر گئی، ہلاکتیں 84 تک پہنچ گئیں

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پہلی بار تھری ڈی اینی میٹڈ پلیئر اوتار ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جا رہی ہے، جس میں اسپیشل کیمرے کھلاڑیوں کے جسم کے 29 مختلف پوائنٹس کو ہر سیکنڈ میں 50 بار مانیٹر کریں گے۔


کھلاڑیوں کے لائیو تھری ڈی ماڈلز آف سائیڈ لائنز کو خودکار طریقے سے واچ کیا جائے گا، اس کی مدد سے میچ ریفری کو سیمی آٹومیٹڈ سسٹم کے ذریعے چند سیکنڈز میں درست ترین فیصلہ مل جایا کرے گا۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی سے میچ کے دوران فیصلے کرنے کا وقت 50 فی صد تک کم ہو جائے گا، واضح رہے کہ جدید اسمارٹ بال سنسر ٹیکنالوجی کو قطر ورلڈ کپ 2022 کے بعد مزید اپ گریڈ کیا گیا ہے، فیفا حکام کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مقصد فٹبال میچز کو مزید شفاف اور تیز بنانا ہے۔