پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ(Alizeh Shah) نے گلوکار فلک شبیر(Falak Shabir) اور ان کی اہلیہ اور اداکارہ سارہ خان(Sarah Khan) کے ساتھ میوزک ویڈیو شوٹ کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کر کے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
حال ہی میں فلک شبیر نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ خواتین کے مختصر یا جسم نمایاں کرنے والے لباس پر پابندی عائد کی جائے، اپنے اس مطالبے کی بنیادی وجہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کی پرورش پر پڑنے والے معاشرتی اثرات بنایا تھا۔
فلک شبیر کے اس مطالبے پر علیزے شاہ نے ردِعمل دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ جب اُنہوں نے گلوکار کی میوزک ویڈیو میں کام کیا تھا، تو اُنہیں ایسے ملبوسات پہننے کو کہا گیا تھا جن میں وہ خود کو غیر آرام دہ محسوس کر رہی تھیں۔
علیزے شاہ کا یہ دعویٰ سامنے آنے کے بعد ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا شیراز نے علیزے شاہ پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی ہے۔
انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ علیزے نے اپنی مرضی سے میوزک ویڈیو میں کام کیا، انہیں کسی نے مجبور نہیں کیا تھا اور اب وہ فلک شبیر اور سارہ خان کی بے عزتی کرنے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
اس ویڈیو نے سارہ خان کو اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کرنے کا موقع فراہم کیا، کمنٹ سیکشن میں وہ ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے انفلوئنسر زویا شیراز کی رائے سے اتفاق کرتی نظر آئیں۔
مزیدپڑھیں:شلپا شندے کا جھوٹے ہراسانی مقدمے کا اعتراف: اپاسنا سنگھ اداکارہ کی حمایت میں بول اٹھیں
جس کے بعد اب علیزے شاہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کہا ہے کہ یہ پیغام سارہ باجی کے لیے ہے، سنیں، آپ 2 بیٹیوں کی ماں ہیں اور جو آپ کسی اور کی بیٹی کے ساتھ کرتے ہو، وہ کل کو آپ کی اولاد پر آتا ہے۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کو اگر لگ رہا ہے کہ میں یہ سب لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کر رہی ہوں یا پھر صرف مذاق لگ رہا ہے تو لگتا رہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں جانتی ہوں، میرا اللّٰہ جانتا ہے کہ ان لوگوں نے کس طرح کا بجٹ مجھے دیا تھا، یہ وعدہ کر کے کہ مجھے مستقبل میں مزید کام کرنے کا موقع ملے گا۔
اُنہوں نے فلک شبیر کے چھوٹے کپڑوں سے متعلق بیان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ میوزک ویڈیو 6 سال پہلے ریکارڈ ہوئی تھی، میں اس وقت نوجوان تھی، میں اس وقت سارہ سے کہتی رہی کہ اپنے کپڑوں کا انتخاب میں خود کروں گی لیکن اُنہوں نے اصرار کیا کہ میں خود آپ کے کپڑوں کا انتخاب کروں گی۔









