بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلم پی کے میں 5 سیکنڈز کے کردار نے اصلی بھکاری کی زندگی بدل دی

مشہور بالی ووڈ فلم پی کے(PK) میں ایک نابینا بھکاری کے 5 سیکنڈ کے کردار نے اس اصلی بھکاری کی زندگی بدل دی۔

سال 2014 میں بننے والی اس فلم میں بھکاری کے کردار کیلئے 8 اصلی بھکاریوں میں سے ایک منوج رائے کا انتخاب کیا گیا تھا۔فلم کے سین میں منوج رائے پل پر سڑک کنارے چھڑی، کشکول پکڑے سیاہ گھنا چشمہ پہنے بھیک مانگنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے کہ فلم کے ہیرو پی کے(عامر خان) اس کے پاس آتا ہے اور کشکول سے کچھ پیسے چراتا ہے۔

مزیدپڑھیں:اگر میری بیٹی مجھ جیسے شخص کو پسند کرے تو مجھے خوشی ہوگی،عمران خان

کردار ختم، لیکن پی کے فلم ریلیز ہونے کے بعد اس کردار کی اصل زندگی سامنے آتی ہے، ‘پی کے میں اداکاری کرنے کیلئے منوج کو 16 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا اور وہ آسام کے سونیت پور ضلع میں اپنے گائوں چلا گیا جہاں اس کا استقبال کیا گیا، اس نے بھیک مانگنے کا پیشہ چھوڑ دیا اور کریانہ کی دکان کھول لی اور وہ آج بھی اپنے گائوں میں یہ دکان چلاتا ہے۔