بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قذافی اسٹیڈیم، لارڈز کی پچز غیر تسلی بخش، آئی سی سی سے ڈی میرٹ پوائنٹس جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(I C C )نے قذافی اسٹیڈیم لاہور اور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دونوں وینیوز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جاری کر دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے یہ کارروائی آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کی پچ کے حوالے سے سامنے آئی۔

میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے لارڈز کی پچ کی رپورٹ جمع کروائی جبکہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ پر رپورٹ گریم لابروئے نے آئی سی سی کو پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کی پچ سلو اور لو رہی، جس پر رنز بنانا انتہائی مشکل تھا۔ گریم لابروئے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ پچ ون ڈے انٹرنیشنل معیار کے مطابق نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر، کالعدم کمیٹی کے 4 مطلوب افراد کی گرفتاری، 1 کروڑانعام مقرر

انہوں نے مزید کہا کہ اس پچ پر بیٹرز کو سیٹ ہونے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔آئی سی سی کے مطابق دونوں کرکٹ بورڈز کو 14 دن کے اندر اپیل کا حق حاصل ہے۔