بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصداضافے کی منظوری

حکومت بلوچستان نے سی ٹی ڈی(CTD) اور اے ٹی ایف (ATF)ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔

سیکریٹری خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف کے تمام رینکس کے حاضرسروس ملازمین اس سےمستفید ہوں گے، تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔
اعلامیے کا اطلاق صرف سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف میں تعینات حاضر سروس اہلکاروں پر لاگو ہوگا ، دیگر الاؤنسز، پنشن اور گریجویٹی موجودہ بنیادی تنخواہ کے مطابق برقرار رہیں گے۔

مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، مسلم لیگ کا کردار مثبت اور فیصلہ کن ہوگا: چوہدری شجاعت حسین

اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کو جولائی 2026 کی تنخواہوں میں اضافہ شامل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، تمام متعلقہ محکموں کو نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔فیصلے کو پولیس فورس کی انسداد دہشت گردی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا گیاہے۔