بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توانائی بچت مہم، کاروباری اوقات کار کا نیا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت(Punjab Government) نے توانائی بچت مہم کے تحت کاروباری اوقات کار کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عملدرآمد فوری نافذ ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے، جبکہ ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور کریانہ شاپس کیلئے بھی رات 9 بجے بندش لازمی دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شادی ہالز، مارکیز اور تقریباتی مقامات رات 10 بجے بند کیے جائیں گے جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے، سینما اور فوڈ پوائنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، ریسٹورنٹس کی ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس پر پابندی لاگو نہیں ہوگی۔

پھل، سبزی، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز، کلینکس اور ہسپتال اس سے مستثنیٰ قرار ہونگے، بیکریز، تندور، دودھ اور ڈیری شاپس کو بھی بندش کے اوقات سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

مزیدپڑھیں:ہرجانہ کیس: عمران خان کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا کہ پٹرول پمپس اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز معمول کے مطابق کام کریں گے، جم، سپورٹس کلب اور پیڈل کورٹس بھی بندش کی پابندی سے مستثنیٰ ہیں جبکہ آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز پر کاروباری اوقات کی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں نئے اوقات کار ہفتے کے ساتوں دن، ہفتہ اور اتوار سمیت نافذ ہوں گے۔