بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ 41 سالہ جینیفر ونگٹ(Jennifer Winget) کی جلد دوسری شادی کرنے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
اس سے قبل جینیفر ونگٹ نے کرن سنگھ گروور سے 2012ء میں شادی کی تھی، جس کے بعد 2014ء میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔
مزیدپڑھیں:کترینہ کیف اب دوبارہ فلموں میں کام کریں گی یا نہیں؟ حتمی مؤقف سامنے آ گیا
اب حال ہی میں اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین ولیم اشماعیل کی جانب سے شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جینیفر ونگٹ نے شادی کے انتظامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔
یہ شادی مکمل عیسائی رسم و رواج کے مطابق ہو گی، جو ستمبر سے اکتوبر یا پھر دسمبر سے جنوری کے درمیان ہو سکتی ہے۔









