بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور: کالجز اور جامعات کےلیے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ و ثانوی تعلیم نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں گرمیوں کی تعطیلات(Holidays) کا اعلان کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق سمرزون کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ ونٹر زون کے تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔

تعطیلات کا اطلاق خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اور نجی جامعات، کالجز اور ہائیرایجوکیشن اداروں پر ہوگا۔

مزیدپڑھیں:مالی سال 26-2025 کا اقتصادی جائزہ جاری، حکومت اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

اعلامیے کے مطابق 4 سال بی ایس پروگرامزمتعلقہ جامعات اور کالجز کے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق جاری رہیں گے۔ پریکٹیکل سمیت تمام امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔