بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹبال استعمال ہو گی: وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ژ(Orangzaib)نے کہا ہے کہ اسپورٹس کی برآمدات 3 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکی ہیں، فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی بنی ہوئی فٹبال استعمال ہو گی۔

قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نجی شعبے کے قرضوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا اور نجی شعبے کا قرض 935 ارب روپے رہا جبکہ زرعی قرض 15 فیصد بڑھ گیا۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق صنعتوں کے لیے بجلی سستی کی گئی ہے اور صنعتی ٹیرف سے کراس سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جون کے آخر تک زرِ مبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے، ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ 39 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2025 منظور

محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا ہے کہ مینوفیکچرنگ کے 22 میں سے 16 شعبوں میں بہتری آئی ہے، مالی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا صرف 0.7 فیصد رہ گیا ہے جبکہ ملک میں شرحِ خواندگی 63 فیصد ہو گئی ہے۔