جدہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف جنیوا سے نجی دورے پر جدہ پہنچ گئے۔
کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی، مسلم لیگ (ن) طائف کے رہنما ظفر اقبال اور دیگر شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے قیام کے دوران مسجد الحرام میں عمرہ ادا کریں گے جبکہ مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کی حاضری اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران نمازِ جمعہ بھی ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں:وفاقی بجٹ میں غریب طبقے کے لیے ریلیف محدود ہے: سینیٹر عبدالقادر
یہ دورہ مکمل طور پر نجی نوعیت کا ہے جس میں نواز شریف عبادات اور روحانی مصروفیات میں وقت گزاریں گے۔









