محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے آج سے گرمی کی شدت اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی(Karachi) کا موسم جزوی طور پرابر آلود رہےگا، تاہم آج بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے،سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہیں،جس کے باعث موسم میں کچھ بہتری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے،جبکہ جنوب مغرب کی سمت سے 18 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ریٹائر ہوکر گھر کے کام کرنے سے بہتر ہے میں فلموں میں کام کرتا رہوں، اکشے کمار
آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے،تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔









