اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا اچانک دبئی نکلنا معنی خیز ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ لگتا ہے ن لیگ کو اپنے اعمال کی آگ میں سلگنے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ویسے آصف زرداری نے ن لیگ سے کیا خوب بدلہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری آج امارات ایئرلائن کی پروازای کے 603 سے اچانک دبئی روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری چند دن دبئی قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔








