چھوٹے دکانداروں کو کیلئے فکسڈ ٹیکس سسٹم(Fixed tax system) متعارف کرادی گئی ،اسکیم میں شامل ہونے والے دکانداروں کا روٹین میں کوئی آڈٹ نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ایک انقلابی ‘فکسڈ ٹیکس سسٹم’ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ٹیکس کے نظام کو سادہ بنانا اور تاجر برادری کو ہراساں کیے جانے سے بچانا ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت ایسے دکاندار جن کی سالانہ فروخت 20 کروڑ روپے یا اس سے کم ہے، وہ اپنی مجموعی فروخت کا صرف 1 فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔
وزیر خزانہ نے چھوٹے تاجروں کو ریلیف دیتے ہوئے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا فکسڈ ٹیکس اسکیم میں شامل ہونے والے دکانداروں کا روٹین میں کوئی آڈٹ نہیں کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی
تاہم چھوٹے تاجروں کو دکانوں پر پوائنٹ آف سیل مشین رکھنے کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔
ٹیکس ادا کرنے والے دکانداروں کو ایک مخصوص کیو آر کوڈ والی ‘سبز رنگ کی تختی’ جاری کی جائے گی۔ اگر دکان پر یہ سبز تختی لگی ہو تو ایف بی آر کے اہلکاروں کو پوچھ گچھ کے لیے دکان کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دکانداروں کی سہولت کے لیے انتہائی سادہ اور صرف ایک صفحے کا ٹیکس گوشوارہ (Tax Return) اردو سمیت دیگر مقامی زبانوں میں فراہم کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پہلے صرف کمپنیاں غیر رجسٹرڈ سپلائرز سے خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کاٹتی تھیں، تاہم اب انفرادی کاروباری افراد اور ایسوسی ایشن آف پرسنز بھی یہ کٹوتی کرنے کے پابند ہوں گے۔









