فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شامل مصر(Egypt) کی قومی فٹبال ٹیم کو ان کے پہلے میچ سے چند روز قبل کٹ میں ہنگامی تبدیلی کا حکم دے دیا گیا ہے۔
فیفا کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے اور سخت قوانین کے تحت عالمی فٹبال تنظیم نے مصری ٹیم کو اپنی جرسیوں سے ساتوں نمایاں ستارے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ ستارے مصر کی ریکارڈ سات افریقن کپ آف نیشنز (AFCON) فتوحات کی علامت ہیں اور ملک کے فٹبال ورثے پر فخر کی نشانی سمجھے جاتے ہیں۔ تاہم، فیفا نے انہیں ورلڈ کپ کے لیے ناموزوں قرار دے دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران امریکا مذاکرات میں بڑی پیش رفت، قطری وفد اچانک تہران پہنچ گیا
نئے کٹ قوانین کے تحت ٹیموں کو اپنی جرسیوں پر براعظمی ٹورنامنٹس کی کامیابیوں کی نمائندگی کرنے والے نشانات آویزاں کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
فیفا کے ضوابط کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران صرف انہی نشانات کی نمائش کی جا سکتی ہے جو ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کی نمائندگی کرتے ہوں۔









