بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹر کامل علی آغا کی بجلی بلوں سے فکس ٹیکس کے خاتمے کی تجویز

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر کامل علی آغا نے بجلی بلوں پر عائد فکس ٹیکس(Fix Tax) کے خاتمے کی تجویز دے دی۔

کامل علی آغا نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہا کہ بجلی بلوں پر فکس چارجز عوام کےلیے عذاب بن چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اپنے لاجز کے یونٹس کی قیمت 6200 روپے ہے، جس پر 6800 فکس چارجز ہیں۔

پارلیمنٹ لاجز میں 102 یونٹس کا بل 11 ہزار 800 آیا ہے، کامل علی آغا برس پڑے۔جو بندہ 100یونٹس استعمال کر رہا ہے، اسے 400 یونٹ کے پیسے دینا پڑ رہے ہیں، کمیٹی فکس چارجز کو ظلم قرار دیتے ہوئے خاتمے کی سفارش کرے۔

مزید پڑھیں:لیاری ایکسپریس وے ری سٹیلمنٹ پروجیکٹ، نیب تحقیقات میں مزیدسنگین انکشافات

دوران اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بجٹ کے بعد پاور ڈویژن کو بلا کر ان سے پوچھ لیتے ہیں۔