بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور، پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کردی

ڈیجیٹل اکانومی میں آن لائن ورکنگ سے نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستانی فری لانسرز(Pakistani Free Lancers) نے تاریخ رقم کرلی۔

دستاویز کے مطابق پاکستانیوں نے فری لانسرز ایکسپورٹ سے11 ماہ میں ایک ارب 60 کروڑ ڈالرز کمالیے۔

اس حوالے سے جاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں فری لانسرز ایکسپورٹ میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا، مئی 2026 میں فری لانسرز ایکسپورٹ کی آمدن 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں۔

مزید پڑھیں:وعدہ ہے، پیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی، علی پرویز ملک

دستاویز کے مطابق مئی میں سالانہ بنیاد پر فری لانسرز ایکسپورٹ میں87 فیصد اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 11 ماہ میں ریکارڈ 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئی ہیں، آئی ٹی کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔