بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی ریکارڈ، لاہور کے شہری کے نام 28 لاکھ روپے سے زائد کے 2295چالان نکل آئے

صوبائی دارالحکومت میں ایک شہری کے نام 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ٹریفک چالان(Traffic Challans) سامنے آنے پر حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جمشید نامی شہری کے نام پر 1743 رکشے، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جن کے مجموعی طور پر 2295 ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی مد میں 28 لاکھ 25 ہزار 700 روپے واجب الادا ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار کو جنرل ہولڈ اپ کے دوران روک کر اس کی ملکیت کی جانچ پڑتال کی گئی، جس کے بعد موٹر سائیکل کو قبضے میں لے کر تھانہ مسلم ٹاؤن میں بند کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:چاہتے ہیں اسرائیل خود اپنا دفاع کرنے کے قابل بنے، امریکی صدر

ٹریفک پولیس کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اصل مالک یا مالکان کی تلاش کے لیے سیف سٹی حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ای چالان نادہندگان کے خلاف اب سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔