بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گاڑیوں پر نمبر پلیٹ کی روایت کب، کہاں اور کیوں شروع ہوئی؟

فرانس وہ پہلا ملک تھا جس نے گاڑیوں کے لیے نمبر پلیٹ (Number Plate)کا قانون نافذ کیا۔انڈیا میں حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سٹیئرنگ وہیل پر ایک بٹن دبانے سے گاڑی کی نمبر پلیٹ آنکھوں کے سامنے تبدیل ہو جاتی ہے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں اور دیگر جرائم میں پکڑے جانے سے بچنے کے لیے حالیہ دنوں کے دوران انڈیا کے کئی حصوں میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کیے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، اور اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف پولیس کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد پولیس کے کمشنر وی سی سجنار نے بتایا کہ چار جون کو پولیس نے شہر بھر میں چھاپے مارے جن کے دوران جعلی نمبر پلیٹوں والی دو ہزار سے زیادہ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

پولیس کے مطابق ’آپریشن کوَچ‘ کے نام سے رات 10 بجے سے آدھی رات تک جاری رہنے والی کارروائی میں نمبر پلیٹ کلوننگ، دھوکہ دہی، جعلی نمبر پلیٹوں کا استعمال اور دو گاڑیوں کے لیے ایک ہی نمبر کے استعمال جیسے کیس سامنے آئے۔

پولیس کمشنر نے کہا کہ گاڑی کے رجسٹرڈ نمبر میں چھیڑ چھاڑ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔

موجودہ دور میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کو بہت اہمیت حاصل ہو چکی ہیں لیکن گاڑیوں کے لیے نمبر پلیٹ کا استعمال کب اور کیوں شروع ہوا؟

محکمہ ایکسائز یا ٹرانسپورٹ کی جانب سے کسی گاڑی کو دیا گیا نمبر ’رجسٹریشن نمبر‘ کہلاتا ہے۔ یہ نمبر ملک میں چلنے والی کسی بھی گاڑی کی سرکاری شناخت کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور

قانون کے مطابق یہ نمبر گاڑی کے آگے اور پیچھے اس طرح لگایا جانا چاہیے کہ وہ صاف نظر آئے۔