بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران نے یورینیم افزودگی سطح میں کمی پر اتفاق کرلیا، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار(Ishaq Dar) کا کہنا ہے کہ امید ہے امریکا اور ایران حتمی معاہدے تک پہنچیں گے، ہم سعودی عرب اور دیگر اتحادی ممالک کو مذاکرات سے آگاہ رکھتے ہیں۔

قاہرہ میں چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر العربیہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیوں پرواشنگٹن اور تہران دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے یورینیم افزودگی کی سطح میں کمی پراتفاق کرلیا ہے، 60 دن آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے میں رکاوٹ نہیں ہوگی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ نے پوری دنیا کو متاثر کیا، یقین ہے امریکا اور ایران حتمی معاہدےتک پہنچ جائیں گے، کوئی امریکااورایران کی نیت پرشک نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل کی مدبرانہ صلاحیتوں کے بغیر آج ہم یہاں نہ ہوتے: جے ڈی وینس

سعودی عرب، قطر، مصر اور یو اے ای نے ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی، ایران پرپابندیوں کا معاملہ امریکا کیساتھ مذاکرات میں زیربحث آئے گا۔