بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی صدر ٹرمپ مدبر اور امن پسند شخصیت ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف(Shahbaz Shrif) کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے۔

برگن اسٹاک میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملک ایٹمی تصادم کے انتہائی قریب پہنچ چکے تھے، امریکی صدر کی متحرک اور جرات مندانہ قیادت نے نازک وقت میں موثر مداخلت کی، ٹرمپ نے کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:حزب اللّٰہ نے لبنانی حکومت کے امریکا سے مذاکرات کو مسترد کردیا

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ وابستگی پر صدر ٹرمپ کا مشکور ہوں، پاکستان اور امریکا کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے۔