بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

KIA کا اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ سپورٹیج‘ کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

کِیا پاکستان نے اپنی مقبول ایس یو وی اسپورٹیج ( Kia sprotage)کے ایک ویریئنٹ کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد گاڑی خریداروں کے لیے مزید قابلِ رسائی ہو گئی ہے۔

کِیا پاکستان کے مطابق اسپورٹیج لائن اپ کے بیس ویریئنٹ، کِیا اسپورٹیج ایل الفا، کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کِیا اسپورٹیج ایل الفا کی سابقہ ایکس فیکٹری قیمت 88 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے کم کرکے 78 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

کِیا اسپورٹیج ایل الفا 2000 سی سی نان ہائبرڈ پیٹرول انجن سے لیس ہے اور پاکستان میں اسپورٹیج سیریز کا انٹری لیول ویریئنٹ تصور کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئی ایکس فیکٹری قیمت کا اطلاق 22 جون 2026 یا اس کے بعد انوائس ہونے والے تمام آرڈرز پر ہوگا۔ تاہم حکومت کی جانب سے عائد کیے جانے والے کسی بھی نئے ٹیکس، ڈیوٹی یا دیگر چارجز کی ادائیگی صارفین کو کرنا ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایکس فیکٹری قیمت میں فریٹ اور انشورنس چارجز شامل نہیں ہیں جبکہ نئی قیمت نقد اور فنانسنگ دونوں طریقوں سے خریداری کرنے والے صارفین پر لاگو ہوگی۔

مزید پڑھیں:سانحہ گل پلازہ: تفتیش مکمل، چالان پر پراسیکیوشن کو اعتراضات

دوسری جانب لکی موٹرز، جو پاکستان میں کِیا اور پیجو برانڈز چلاتی ہے، نے پیجو گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے، جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔