بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایکس: آج کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 450 پوائنٹس گرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( Stock Exchange ) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس 450 پوائنٹس گر گیا۔پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس ساڑھے چار سو پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار 471 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 2170 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اسکی آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 80 ہزار 507 رہی جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 78 ہزار 337 رہی۔

مزید پڑھیں:فرخ خان کی آواز رنگ لے آئی، سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

حصص بازار میں آج 80 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 36 ارب روپے سے زائد رہی۔اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 18 ارب روپے کم ہو کر 19 ہزار 976 ارب روپے ہوگئی ہے۔