بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں یکم جولائی 2026 سے فرد کے اجرا کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ

جائیداد کی خریداری کے لئے فرد کے بجائے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ(Green Property Certificate) لازم ہو گا،بورڈ آف ریونیو

بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں یکم جولائی 2026 سے فرد کے اجرا کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا،پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی پراپرٹی رپورٹس کو قانونی حیثیت دے دی گئی۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے ساہیوال، حافظ آباد اور لودھراں کے علاوہ پنجاب بھر میں فرد جاری نہیں ہوگی۔

یکم جولائی سے لینڈ ریکارڈ ٹرانزیکشنز کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا گیا،یکم جولائی سے زمینی لین دین صرف نئے ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم کے تحت ہوگا۔

مزید پڑھیں:ایس ای سی پی نے “خود مختار خاتون” فنانسنگ پروڈکٹ کی منظوری دیدی

بورڈ آف ریونیو کے فیصلے کے مطابق جائیداد کی خریداری کے لئے فرد کے بجائے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازم ہو گا،سیکرٹری ریونیو نے متعلقہ افسران کو نئے نظام پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔