بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باڑہ کے خستہ حال کمرے سے فرینچ خاتون اور بچے بازیاب: ’شوہر گرفتار

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے فرانس سے تعلق رکھنے والی 54 سالہ خاتون(French Lady) اور اُن کے بچوں کو ’باڑہ‘ کے علاقے میں واقع ایک گھر سے بازیاب کرنے کے بعد شوہر کے خلاف تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے جیسے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ضلعی پولیس آفیسر خیبر وقار احمد نے بی بی سی اُردو کو بتایا کہ فرانسیسی خاتون سلویا یاسمینا کو باڑہ میں واقع اپنے شوہر کے گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں تھی، لیکن اُن کے ایک بیٹے نے موقع ملتے ہیں گھر سے باہر جا کر مقامی پولیس کو اطلاع کر دی جس کے فوراً بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی گی۔

ڈی پی او کے مطابق خاتون اور اُن کے بچوں کو پشاور میں وویمن کرائسز سینٹر (دارالامان) پہنچا دیا گیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ خاتون کی درخواست پر اُن کے شوہر کے خلاف مقدمے کے اندارج کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او وقار احمد کے مطابق بازیابی کے بعد اب خاتون اور اُن کے بچے آزاد شہری ہیں اور چونکہ اُن کے پاس فرانس کے پاسپورٹ ہیں، اس لیے وہ جب چاہیں اور جہاں چاہیں جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:قطر، ایل این جی پلانٹ میں دھماکا؛ 13 جاں بحق اور 66 زخمی؛ پاکستانی بھی شامل

انھوں نے کہا کہ ’تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے خاتون اور بچوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور وزارتِ خارجہ کے ذریعے فرانس کے سفارتخانے کو بھی اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔‘اُن کا کہنا تھا کہ خاتون نے فرانس واپس جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔