وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے آئی پی پیز کے معاہدے گذشتہ 25سے 30 سال کے دوران ہوئے ، کپیسٹی پیمنٹس (Capasity Payments)کا مسئلہ اٹھانے والی اپوزیشن کے دور میں بھی آئی پی پیز لگیں ، اگر وہ اس گناہ میں شامل نہیں تو بتا دیں ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت نے تو مذاکرات کرکے 3500ارب روپے کا بوجھ کم کیا ، 25، 30 سال میں معاہدے ہوئے، تحریک انصاف سمیت سب جماعتیں شامل رہیں،اپوزیشن والے بھی اس گناہ میں شامل نہیں رہے تو بتا دیں۔

مزید پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات، اسرائیلی اسٹاک مارکیٹ و کرنسی شدید دباؤ کا شکار
خواجہ آصف نے دنیا میں پاکستان کی عزت ووقار بلند کرنے پر وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو ایوان میں متفقہ طور پر خراج تحسین پیش کرنے کی تجویز بھی دے دی ۔








