بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فاٹا و پاٹا میں ٹیکسز پر تحفظات، امیر مقام بجٹ اجلاس سے غیر حاضر رہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینیئر امیر مقام(Engineer Amir Muqam) کی قومی اسمبلی کے بجٹ منظوری اجلاس میں عدم شرکت کی وجوہات سے متعلق اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انجینیئر امیر مقام نے سابق فاٹا، پاٹا اور مالاکنڈ ڈویژن میں نئے ٹیکسز کے نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران امیر مقام نے متعلقہ علاقوں میں ٹیکسز کے نفاذ کو مؤخر کرنے اور عوامی خدشات دور کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر خزانہ کی جانب سے مسائل کے حل اور تحفظات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی گئی، تاہم ذرائع کے مطابق اس حوالے سے عملی پیش رفت نہ ہو سکی۔

مزید پڑھیں:بلدیہ فیکٹری کیس: زبیر عرف چریا اور رحمٰن عرف بھولا سندھ ہائیکورٹ سے رہا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسی پس منظر میں وفاقی وزیر امور کشمیر نے بجٹ منظوری کے موقع پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو حکومت کے اندر بعض مالیاتی پالیسیوں پر موجود اختلافِ رائے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔