سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کراچی عبدالکریم عباسی کے مطابق دونوں افراد سینٹرل جیل (Central Jail)میں قید تھے۔ انہیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جیل سے رہا کر دیا۔
رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کے ریلیز آرڈر جاری کیے، جو انسداد دہشت گردی عدالت اور سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو ارسال کیے گئے۔ سپریم کورٹ نے 10 جون کو سانحہ بلدیہ کیس میں ملزمان کی اپیلیں منظور کی تھیں۔

مزید پڑھیں:وزارت و عہدوں کی پرواہ نہیں، اپنے عوام کیساتھ کھڑا رہونگا، انجینئرامیرمقام
ماتحت عدالت نے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی سزائیں برقرار رکھی تھیں۔ تاہم سپریم کورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیے تھے۔








