بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نتھیا گلی کی سیر کو جانیوالی اداکارہ جگن کاظم کس بات پر برہم ہوئیں؟ ویڈیو وائرل

ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیا گلی کی سیر کیلئے جانے والی اداکارہ جگن کاظم(juggan kazim) جگہ جگہ کچرا اور گندگی دیکھ کر برہم ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے خوبصورت جگہ پر گندگی کے حوالے سے بات کی ہے۔

جگن کاظم نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نتھیا گلی آئی ہوں جس جگہ بھی جاؤ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جس نے بھی پلاسٹک بیگز پھینکے کیا وہ اسے کوڑے دان میں نہیں پھینک سکتے تھے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juggun Kazim (@juggunkazim)


انہوں نے عوام پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم ہمیشہ شکایت کرتے ہیں، ملک کا کیا ہوگا، ملک کے حالات کیسے ٹھیک ہوں گے؟ ہم خود صفائی نہیں رکھتے اور پھر موسمیاتی تبدیلوں کا رونا روتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:ن ،پی پی شراکت اقتدار فارمولاخطرے میں ،سرفرازبگٹی کی جے یوآئی بلوچستان کوکابینہ میں شمولیت کی دعوت

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ موسمی سختیوں کی وجہ یہی ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں خوبصورت دنیا سے نوازا ہے اور ہم اس کا خیال نہیں رکھ رہے، پھر موسمی حالات خراب ہوتے ہیں تویہ ہماری غلطی ہے۔